Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس نے مزید 33 زندگیوں کا چراغ گُل کردیا

کورونا وائرس نے مزید 33 زندگیوں کا چراغ گُل کردیا
February 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس نے مزید 33 زندگیوں کا چراغ گُل کردیا، ایک ہزار 315 افراد میں موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا وباء کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 86 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک ہزار 315 افراد میں اس موذی مرض کی تشخیص ہوئی اور 33 افراد اس جان لیوا بیماری سے جاں بحق ہو گئے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے باعث 12 ہزار 837 اموات ہوئیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 406 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہوگئی۔

سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 730، پنجاب ایک لاکھ 70 ہزار 817 کیسز، خیبرپختونخوا 72 ہزار 03، بلوچستان میں 19 ہزار 38 کیس، ‏اسلام آباد 44 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 147 ہوگئی۔