کورونا وائرس مزید 73 زندگیاں نگل گیا
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس ملک میں مزید 73 افراد کی زندگیاں نگل گیا،اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 905 تک جا پہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 459 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 73 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 905 تک پہنچ گئی ۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 تک پہنچ گئی ، سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962 ، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138 ، خیبرپختونخوا میں 52 ہزار 787 ، بلوچستان میں 17 ہزار 771 ، اسلام آباد میں 35 ہزار 45 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 مریض ہیں ۔
این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 87.2 فیصد رہی ، اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 8 ہے ، سندھ میں 25 ہزار 589 ، پنجاب میں 9 ہزار 418، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 960 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 111، بلوچستان میں 504 ، آزاد کشمیر میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہزار 238 تک پہنچ گئی ۔