کورونا وائرس مزید 62 افراد کی جان لے گیا، ایک ہزار 792 مثبت کیس رپورٹ

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 62 افراد کی جان لے گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 792 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں۔ ایک دن کے دوران کورونا وائرس مزید 62 افراد کی جان لے گیا۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار 392 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 792 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہوگئی۔
دوسری جانب جان لیوا وائرس کے باعث مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین انتقال کر گئیں۔