کورونا وائرس مزید تین پاکستانیوں کی جان لے گیا ، 707 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے خونی وار جاری ہیں ، مہلک وائرس مزید 3 پاکستانیوں کی جان لے گیا جب کہ 24 گھنٹوں میں 707 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 707 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 788 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوگئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے مجموعی طور پر 6 ہزار739 اموات ہو چکی ہیں ، ملک بھر میں 3 لاکھ 11 ہزار 75 افراد نے قاتل وائرس کو شکست دی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 836 ، پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 875، خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 43 ، اسلام آباد میں 19 ہزار 12 اور بلوچستان میں 15 ہزار 43 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔