Tuesday, November 29, 2022

کورونا وائرس سے کراچی میں بسیرا کرنے والے کبوتر دانے دانے کو ترسنے لگے

کورونا وائرس سے کراچی میں بسیرا کرنے والے کبوتر دانے دانے کو ترسنے لگے
 کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس سے انسانوں کے ساتھ چرندپرند بھی پریشان ہیں۔ کراچی میں بسیرا کرنے والے کبوتر دانے دانے کو ترسنے لگے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں گھروں تک محدود ہیں جس کی وجہ سے کبوتروں کو دانا ڈالنے کا سلسلہ بہت کم ہو گیا ہے۔ دانا فروخت کرنے والے کہتے ہیں شہری دفاتر نہیں جارہے اس لئے کبوتروں کو دانا ڈالنے والوں کی کمی ہو گئی ہے۔ کچھ شہری اب بھی بے زبان پرندوں کو خیال رکھ رہے ہیں اور وہ انہیں دانا ڈالنے پہنچ رہے ہیں۔ چرند پرند کاخیال رکھ کراس مشکل وقت کو مزید مشکل بننے سے بچایا جا سکتا ہے۔