Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے مزید63 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے مزید63 افراد جان کی بازی ہار گئے
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 746 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 220 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 63 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 746 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 648 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار 727 ، پنجاب میں 1 لاکھ 58 ہزار 220 ، کے پی کے میں 67 ہزار 419 ، بلوچستان میں 18 ہزار 830 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 493 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 50 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.8 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 2 ہزار 537 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 365 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 740 ، پنجاب 9 ہزار 775 ، کے پی کے میں 2 ہزار 970 ، اسلام آباد 1 ہزار 342 ، گلگت بلتستان 19 ، بلوچستان 137 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 382 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 813 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 80 لاکھ 5 ہزار 794 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔