Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے مزید 53 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے مزید 53 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
February 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 53 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 886 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 302 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 53 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 886 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 842 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 49 ہزار 498 ، پنجاب میں 1 لاکھ 59 ہزار 705 ، کے پی کے میں 68 ہزار 04 ، بلوچستان میں 18 ہزار 844 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 734 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 144 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 913 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 502 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 454 ہے۔ سندھ میں 19 ہزار 25 ، پنجاب 9 ہزار 184 ، کے پی کے میں 2 ہزار 453 ، اسلام آباد 1 ہزار 269 ، گلگت بلتستان 17 ، بلوچستان 101 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 405 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 81 لاکھ 22 ہزار 447 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔