Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کورونا وائرس سے مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
July 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2783 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22759 ہو گئی ہے۔ اب تک مجموعی کیسز 9 لاکھ 86 ہزار 668 تک جا پہنچے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1000 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 329 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45579 ہے۔