Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق
March 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 38 زندگیاں نگل گیا، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، این سی او سی کے مطابق  ایک روز میں  ایک ہزار 714 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 166 اموات ہوئیں ،  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 200 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے،جن میں ایک ہزار 714 مریض نئے کیسز سامنے آگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 392، پنجاب میں  ایک لاکھ 75 ہزار 964 ،خیبرپختونخوا  میں  73 ہزار 515، بلوچستان میں 19 ہزار 106 ، ‏اسلام آباد 45 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958 ،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 464 ہوگئی۔