Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے مزید 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے مزید 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 877 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 32 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 676 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 293 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 26 ہزار 338 ، پنجاب میں 1 لاکھ 45 ہزار 508 ، کے پی کے میں 61 ہزار 424 ، بلوچستان میں 18 ہزار 412 ، اسلام آباد میں 39 ہزار 242 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 489 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.9 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 58 ہزار 371 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 246 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 564 ، پنجاب 10 ہزار 878 ، کے پی کے میں 3 ہزار 149 ، اسلام آباد 2 ہزار 36 ، گلگت بلتستان 45 ، بلوچستان 286 اور آزاد کشمیر میں 288 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34 ہزار 524 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 71 لاکھ 22 ہزار 538 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔