اسلام آباد (92 نیوز)پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر برقرار ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 ہزار 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھرمیں ایکٹو کیسز 36 ہزار سے تجاوز کرگئے ، ایک روز میں 38 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 301 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 30 افراد جان کی بازی ہارگئے ، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 965 تک پہنچ گئی ۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 تک پہنچ گئی ، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 664 ، پنجاب میں 2 لاکھ 2 ہزار 743 ، خیبرپختونخوا میں 81 ہزار 204 ، بلوچستان میں 19 ہزار 374 ، اسلام آباد میں 53 ہزار 136 ، آزاد جموں و کشمیر میں 11 ہزار 946 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 مریض ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم ہونے لگی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92فیصد رہی ، اب تک 5 لاکھ 86ہزار 228 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 849 ہے ، سندھ میں 5 ہزار 201 ، پنجاب میں 17 ہزار 753 ، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 18 ، اسلام آباد 6 ہزار 517 ، گلگت بلتستان 16 ، بلوچستان 196 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 148 فعال کیسز ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 282 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 95 ہزار 515 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں ۔