Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے مزید 22 پاکستانی جاں بحق، تعداد 13 ہزار 227 ہو گئی

کورونا وائرس سے مزید 22 پاکستانی جاں بحق، تعداد 13 ہزار 227 ہو گئی
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جس سے مزید 22 پاکستانی زندگی ہار گئے ہیں، پاکستان میں اموات کی تعداد 13 ہزار 227 تک پہنچ گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری کردہ کورونا کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں  1592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،  جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں  کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کو شکست  دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 458 ہو گئی ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  34 ہزار 347 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے  جن میں سے 1592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔