Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے مزید 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے مزید  16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
February 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہزار 617 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 160 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 617 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220 ، پنجاب میں 1 لاکھ 67 ہزار 819 ، کے پی کے میں 71 ہزار 43 ، بلوچستان میں 18 ہزار 988 ، اسلام آباد میں 43 ہزار 485 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 828 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.6 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 491 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 226 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 817 ، پنجاب 6 ہزار 979 ، کے پی کے میں 2 ہزار 122 ، اسلام آباد 1 ہزار 630 ، گلگت بلتستان 28 ، بلوچستان 81 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 569 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 313 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 18 ہزار 555 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔