حیدر آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے متاثر ملزم کو پکڑنے والا پولیس اہلکار بھی کورونا کا شکار ہو گیا ، حیدرآباد سی آئی اے سنٹر میں پولیس اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، اہلکار کو آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا۔
حیدرآباد سی آئی اے سنٹر سے 31 پولیس اہلکاروں و افسران کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے گئے ، 31 میں سے ایک اہلکار کا ٹیسٹ مثبت آگیا، اہلکار کو آئسولیشن منتقل کردیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کورونا وائرس میں مبتلا ایک ملزم کو گرفتار کرنے پر لئے گئے تھے ۔محکمہ صحت کے مطابق دیگر 30 اہلکاروں کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔