Saturday, December 3, 2022

کورونا وائرس سے سندھ میں ایک اور شخص چل بسا ، کل اموات 26 ہو گئیں

کورونا وائرس سے سندھ میں ایک اور شخص چل بسا ، کل اموات 26 ہو گئیں
کراچی ( 92 نیوز) قاتل کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی ، سندھ میں ایک اور مریض چل بسا، ملک میں اموات26تک جاپہنچیں، 148 نئےکیسزرپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد1865 ہوگئی ،پنجاب میں 658، سندھ میں 627متاثرین موجود ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس  کے 221 ، گلگت بلتستان میں 148مریض موجود ہیں   ۔ اسلام آباد میں 58، آزاد کشمیر میں 6کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں  58متاثرین صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔