اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں ، پاکستان میں آج کے دن میں ریکارڈ 26 مریضوں نے دم توڑ دیا ، مجموعی تعداد 335 تک پہنچ گئی ، ایک روز میں سب سے زیادہ 806 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن کئے ، ڈاکٹرز علماء سب طبقات اپیلیں کرتے رہے مگر عوام نے کسی کی نہ سنی اور نہ ہی گھر بیٹھے ، یو کورونا وائرس کو پنجے گارنے کا پورا موقع مل گیا، اس اجتماعی بے احتیاطی کا نتیجہ بھی ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے اور 24گھنٹے کے دوران ملک میں ریکارڈ 26اموات ہوگئیں ، جبکہ اب تک کے سب سے زیادہ 806 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں سیکڑوں نئے مریض رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی، پنجاب اور سندھ میں مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار سے زائد ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث نہ صرف اموات بلکہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کی شرح بھی ملک بھر سے زیادہ ہے ۔اب تک 114 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 160 ہوگئی۔
پشاور میں کورونا کے 734 مریض ہیں جبکہ سوات 12 اموات اور 163 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، مردان میں کورونا کے باعث 8 افراد جاں بحق جبکہ 136 مریض سامنے آئے۔
خیبر، دیر اپر، چترال اپر، چترال لوئر، ہری پور، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولائی پالس میں کورونا سےکوئی ہلاکت نہیں ہوئی،بٹگرام، ہنگو، کرک، اورکزئی، لکی مروت سے میں بھی کوئی موت نہیں ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں متاثرین کی شرح بھی بڑھ گئی، صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران 21فیصد ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 10مریض چل بسے، خیبر پختونخوا میں 562 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے،نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، الگ الگ اداروں میں کام کرنے والے2صحافی کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا۔
اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 افراد میں کورونا وائرس مثبت آیا جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، شہر اقتدار میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 297، گلگت بلتستان میں 330 جبکہ آزاد کشمیر میں 65تک پہنچ گئی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے پاکستان میں اموات کی شرح2.1فیصد ہے، بیرون ملک سے آنیوالوں کو48 گھنٹے قرنطنیہ میں رہنا ہوگا، چاہتے ہیں بیرون ملک سےآنےوالے صحت مند ہوکر گھر جائیں۔
اب تک کورونا کے ایک لاکھ 65 ہزار ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی 8500 ٹیسٹ کئے گئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 97 نئے کیسز سامنے آ گئے، تعداد 5827 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 100 اموات، 1510 افراد صحت یاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔۔768 زائرین سنٹرز، 1926 رائیونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 3048 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ میں 3، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان 9،جہلم میں 3، بھکر 2، فیصل آباد، قصور اور حافظ آباد میں ایک ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ڈیرہ غازی خان میں 221 زائرین، ملتان 457، فیصل آباد 23 اور گوجرانوالہ میں 42افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔رائیونڈ مرکز میں 815، شیخوپورہ 12، منڈی بہاالدین 33، سرگودھا 145، میانوالی 7، وہاڑی 46، راولپنڈی 30، اٹک 16، جہلم میں 54 تبلیغی ارکان میں کورنا وائرس کی تصدیق ہو چکی۔
ننکانہ 13،قصور 58،شیخوپورہ 19، راولپنڈی 320، جہلم 59، اٹک 19،چکوال 4، گوجرانوالہ 163، سیالکوٹ 118، ناروال 15، گجرات میں 216 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔حافظ آباد 28، منڈی بہاوالدین 30، ملتان 70، خانیوال 6، وہاڑی 49، فیصل آباد 58، چینیوٹ 11، ٹوبہ 7، جھنگ 38، رحیم یار خان 65، سرگودھا میں 54 شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
میانوالی 20، خوشاب 14، بھکر 10، بہاولنگر 12، بہاولپور 19، لودھراں 4، ڈی جی خان 27، مظفر گڑھ 23، لیہ 2، ساہیوال 2، اوکاڑہ 18 پاکپتن میں 7 کنفرم مریض ہے جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 1469 کنفرم مریض ہیں
سندھ میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال تشویشناک ہوگئی، ایک ہی دن میں 404 افراد وائرس کا شکار ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
کراچی میں332 کیسز ریکارڈ ہوئے، جنوبی میں 113، شرقی میں 100، وسطی میں 39، کورنگی میں 37، غربی میں 26، ملیر میں17کیسز سامنے آئے، دیگر شہروں میں کیسز کی تعداد 72 رہی۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ورونا کے3187 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں، 762 مریض آئسولیشن مراکز اور 477 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 36 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،200مریض آج صحت یاب ہوئے جبکہ8 کا انتقال ہوگیا۔
سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13،13، شہید بینظیرآباداور شکارپور میں 7، 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 2 پروازیں 505 مسافر لیکر کراچی پہنچیں جن میں سے 69 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
کورونا کیسز کے باعث سندھ میں لاک ڈاون میں مزید 10 روز کیلئے توسیع پر غور کیا جارہا ہے، کاروباری سرگرمیوں کی مشروط اجازت دی جائے گی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کچھ کاروبار کھول دیا، آن لائن دکانیں کھول دی ہیں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 915تک پہنچ گئی، اب تک وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، مجموعی طور پر 8 ہزار 504 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 12 ہزار سے زائد مشتبہ مریض بھی موجود ہیں۔
بلوچستان میں مقامی سطح پر کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، محکمہ صحت کے مطابق 8 ہزار 504 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 915 کے نمونے پازیٹو نکلے، سابق صوبائی وزیر،خاتون اور بچے سمیت14افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سب سے زیادہ مریض کوئٹہ میں جہاں ہیں مقامی سطح پر 646 افراد وائرس کا شکار ہوئے، چاغی میں 14،لورالائی میں 6، جعفر آباد میں 21، خضدار اور ہرنائی سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا۔
مستونگ میں13، خاران میں 2، پشین میں 42، قلعہ عبداللہ میں 7، سبی میں8، زیارت میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے، 13اضلاع کورنا کی لپیٹ میں ہیں، 981 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے
طبی عملہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوا، دو سینئرڈاکٹرز اور ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال سمیت 32 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، سی ایم ہاؤس کے ملازمین سمیت مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین بھی وائرس کا شکارہوئے۔