کورونا وائرس دنیا میں 20 لاکھ 30 ہزار زندگیاں نگل گیا

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس دنیا میں 20لاکھ 30 ہزار زندگیاں نگل گیا۔ متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 49 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
امریکا میں مزید 3 ہزار 377 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار تک جا پہنچی۔ برطانیہ میں مزید ایک ہزار 295، میکسیکو میں ایک ہزار 106، برازیل میں ایک ہزار59 افراد چل بسے۔
روس میں مزید 590، جرمنی میں 584، اٹلی میں 475افراد لقمہ اجل بن گئے۔