Saturday, July 27, 2024

کورونا وائرس آئندہ دنوں میں نظام صحت کیلئے امتحان بن سکتا ہے ، اسد عمر

کورونا وائرس آئندہ دنوں میں نظام صحت کیلئے امتحان بن سکتا ہے ، اسد عمر
April 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس آنے والے دنوں میں نظام صحت کیلئے امتحان بن سکتا ہے ،  کورونا کی وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل ہوگا تو کامیاب ہوں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ قوم صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، شہروں میں لاک ڈاؤن سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی ہوئی، نہیں بتا سکتے کہ 14 تاریخ کے بعد بندش بڑھے گی یا نہیں؟۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  بندشوں کے باعث  معاشی اثرات پڑ رہے ہیں ، شہری  بہت حد تک احتیاطی تدابیر پرعمل کررہے ہیں ، بندشوں سے امیر اور غریب   دونوں طبقے متاثر ہورہے ہیں ، ٹیسٹنگ کی صلاحیت مزید بڑھانے کی ضرورت ہے  ، اسپتالوں کی استعدادکارکومزیدبڑھارہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں پر عمل نہ کیا تو کورونا پھیل سکتا ہے، سماجی کارکن کورونا کیخلاف  جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔