Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا نے 26 افراد کی جان لے لی، مزید ایک ہزار 48 افراد وائرس میں مبتلا

کورونا نے 26 افراد کی جان لے لی، مزید ایک ہزار 48 افراد وائرس میں مبتلا
February 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا سے مزید 26 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہزار 333 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 48 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 48 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 26 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 333 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 تک ہوگئی، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار 268، کے پی کے میں 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942، اسلام آباد میں 42 ہزار 688، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 487 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.2 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 25 ہزار 997 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 747 ہے۔ سندھ میں 14 ہزار 73، پنجاب 7 ہزار 321، کے پی کے میں 2 ہزار 349، اسلام آباد ایک ہزار 402، گلگت بلتستان 33، بلوچستان 88 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 481 فعال کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 84 لاکھ 66 ہزار 177 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔