Monday, February 6, 2023

کورونا میں مبتلا وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت میں بہتری،شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

کورونا میں مبتلا  وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت میں بہتری،شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

لاہور (92 نیوز) کورونا وبا میں مبتلا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی طبیعت میں بہتری آنے لگی ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی دعاؤ ں سے طبیعت بہتر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  کورونا کے باعث خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے،صوبے کے ضروری سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں، انہوں نےشہریوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے اپیل ہے کہ وہ وبا کے دوران احتیاط کریں۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ انسداد کورونا ایس او پیز پرعمل کرنا شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائے گا ۔ سردارعثمان بزدارنے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام ہجوم والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔