Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا مزید 75 زندگیاں نگل گیا، 3 ہزار 842 نئے کیسز رپورٹ

کورونا مزید 75 زندگیاں نگل گیا، 3 ہزار 842 نئے کیسز رپورٹ
August 22, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، مہلک وائرس مزید 75 زندگیاں نگل گیاجبکہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی 11 لاکھ 23 ہزار 812 تک پہنچ گئی۔ کورونا سے 10 لاکھ 9 ہزار 555  افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ۔ایکٹو کیسز 89 ہزار 334 ہوگئے ہیں۔ سندھ میں 47 ہزار485 کیسز، پنجاب میں 23 ہزار197، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 461، اسلام آباد میں 5 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 701، بلوچستان میں 597 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 417  ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 75 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 923 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 53 ہزار 527 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔