Wednesday, September 18, 2024

کورونا مزید 25 زندگیاں نگل گیا، 830 نئے کیس رپورٹ

کورونا مزید 25 زندگیاں نگل گیا، 830 نئے کیس رپورٹ
July 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 25 زندگیاں نگل گیا، گزشتہ روز آٹھ سوتیس نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردئیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 390 ہے۔

سندھ میں 20 ہزار 810، پنجاب میں 8 ہزار 145، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 590 تعداد ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہزار 145، گلگت بلتستان 550، بلوچستان 613 اور آزاد جموں و کشمیر میں 537 ہے۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔ ایک دن میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جن میں سے 12 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 10 سندھ میں 8 کے پی اور بلوچستان میں3، 3 جبکہ آزاد کشمیر میں 1 شخص جاں بحق ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 37 ہزار 364 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 490 تک پہنچ گئی، جن میں سے 9 لاکھ 8 ہزار 648 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 199 مریض وینٹلیرز پر ہیں۔ 2 ہزار 223 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔