Tuesday, October 4, 2022

کورونا مریضوں کیلئے بستر ، وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں ،وزیر صحت پنجاب

کورونا مریضوں کیلئے بستر ، وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں ،وزیر صحت پنجاب

لاہور ( 92 نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ کورونا میں مبتلامریضوں کیلئے پنجاب میں بستروں اور وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں  ، کورونا ملکمیں آچکا ، اب  ہمیں   اس کے ساتھرہنے کی کوشش کرنی ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں کورونا سے بچاو اور احتیاط کے لیے عوامی آگاہی مہم چلائی گئی،لاہور کے میو اسپتال میں کورونا کنڑول روم قائم کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے سنجیدہ نوعیت کے کیسزز پرپلازمہ تھراپی اور ایک خصوصی دوائی کا استعمال شروع کردیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب پر وزیر صحت نے مارکیٹوں کے بعد پارکوں کو بھی کھولنے کا عندیہ  دیا۔