Friday, December 2, 2022

کورونا متاثرین میں مسلسل اضافہ ، ملک میں مریضوں کی تعداد بارہ سو پینتیس ہو گئی

کورونا متاثرین میں مسلسل اضافہ ، ملک میں مریضوں کی تعداد بارہ سو پینتیس ہو گئی
اسلام آباد(92 نیوز) کورونا متاثرین میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں مریضوں کی تعداد بارہ سو پینتیس ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے۔ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 408 ہو گئی۔ سندھ میں 429 ، خیبرپختونخوا میں 147 ، بلوچستان میں 131 ، گلگت بلتستان میں 91 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث نو افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔  کورونا متاثرین ، اضافہ ، ملک ، مریضوں ، بارہ سو پینتیس دوسری طرف ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے انسان اور وائرس کی اس عالمی جنگ میں جیت انسان کی ہی ہو گی۔ انسانیت کی بقا اسی میں ہے کہ احتیاط اور تدبیر سے کام لیا جائے۔ لاک ڈاؤن کا مقصد عوام کی زندگی کی حفاظت ہے۔ کورونا کے خلاف اس جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہراول دستہ ہیں۔ ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس، انتظامیہ ، پولیس افواج پاکستان سبھی کا کردار لائق تحسین ہے۔