Thursday, February 9, 2023

کورونا سے 58 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک ہزار853 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے 58 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک ہزار853  نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر برقرار ہے۔ ایک دن میں 58 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک ہزار853 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 89.6 فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز39 ہزار 329 ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار853 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 58 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 874 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 پہنچ گئی۔

سندھ میں 2 لاکھ 10 ہزار 241، پنجاب ایک لاکھ 35 ہزار 665، خیبرپختونخوا 57 ہزار 215، بلوچستان میں 18 ہزار 75، اسلام آباد 37 ہزار 117، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 172 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 89.7 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 22 ہزار 132 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 329 ہے۔ سندھ میں 19 ہزار 737، پنجاب 9 ہزار 776، کے پی کے میں 4 ہزار 61، اسلام آباد 4 ہزار 818، گلگت بلتستان 66، بلوچستان 307 اور آزاد کشمیر میں 564 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 57 ہزار 112 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔