Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کورونا سے 40 افراد کا انتقال، ایک ہزار 37 نئے کیس بھی رپورٹ

کورونا سے 40 افراد کا انتقال، ایک ہزار 37 نئے کیس بھی رپورٹ
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا مزید 40 جانیں نگل گیا۔ ایک ہزار 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 2.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز 46 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ ایکٹو کیسز 31 ہزار 767 ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 767 رہ گئی۔ سندھ میں 19 ہزار 474، پنجاب میں 8 ہزار 378، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 499، اسلام آباد میں 972، گلگت بلتستان 292، بلوچستان میں 699 اور آزاد جموں و کشمیر میں 453 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 40 اموات ہوئیں۔ سب سے زیادہ سندھ میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک دن میں 46 ہزار 145 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ ۔ملک بھر میں اب تک کورونا سے 9 لاکھ 4 ہزار 320 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 تک پہنچ چکی ہے۔ 239 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں ملک بھر کے اسپتالوں میں 2 ہزار 102 مریض زیر علاج ہیں۔