Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا سے مزید 80 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 80 مریض زندگی کی بازی ہار گئے
August 23, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 80 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 772نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 919 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 20 ہزار 955 ۔پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار844، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 57 ہزار 148 کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 96 ہزار 390، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 656، بلوچستان میں 31 ہزار 845 اور آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 746 کیسز ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 47 ہزار 868، پنجاب میں 23 ہزار425، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 658 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 5 ہزار 603، گلگت بلتستان میں 658، بلوچستان میں 522 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 185 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 80 افراد کی اموات ہوئی۔ اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 3 ہے۔ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 12 ہزار 662 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 53 ہزار 881 ٹیسٹ کئے گئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔