Tuesday, April 30, 2024

کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 671 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 671 نئے کیسز رپورٹ
October 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 671 نئے کیسز اورمزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 3 لاکھ 3 ہزار 62 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 646 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ روز 33 ہزار 665 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 671 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 558 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 62 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 646 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 910، پنجاب میں 1 لاکھ 484، کے پی کے میں 38 ہزار 273، بلوچستان میں 15 ہزار 498، اسلام آباد میں 17 ہزار 210، آزاد جموں و کشمیر میں 2991 اور گلگت بلتستان میں 3900 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 33 ہزار 665 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ 28 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے۔ جبکہ 781 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔