Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا سے مزید 42 پاکستانی جاں بحق، 1163 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 42 پاکستانی جاں بحق، 1163 نئے کیسز رپورٹ
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے گئے جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق   گزشتہ 24 افراد  کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جس کےبعد ملک بھر میں کورونا کے باعث 12 ہزار 938 اموات ہو چکی ہیں ۔

 این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 948 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں  ایک ہزار 163 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ایک روز میں  ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 528 ہوگئی، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 412، پنجاب ایک لاکھ 72 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے  ۔ خیبرپختونخوا  میں  72 ہزار 615، بلوچستان میں 19 ہزار 66 کیس رپورٹ ہوئے ۔