Friday, September 13, 2024

کورونا سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے
July 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک ہزار 228 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایکٹو کیسز 32 ہزار 621 تک پہنچ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 621 ہوگئی۔ سندھ میں 20 ہزار 11، پنجاب میں 8 ہزار 203، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 591، اسلام آباد میں ایک ہزار 93، گلگت بلتستان 459، بلوچستان میں 744، اور آزاد جموں و کشمیر میں 520 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 29 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 9 لاکھ 7 ہزار 284 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار 313 تک پہنچ چکی ہے۔