کراچی ( 92 نیوز) کورونا سے متاثر رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید کے اہلخانہ بھی وائرس کاشکار ہیں ، سیدعبدالرشید کے بچوں اور اہلخانہ کے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے ، سیدعبدالرشید میں چند روز قبل کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے آئسولیشن سے میں کہا کہ مجھے کورونا ہونے کے بعد اہلخانہ کے ٹیسٹ کروائے ، آٹھ افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہےمگر کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر دعا کی درخواست کر رہا ہوں، ہم آئسولیشن میں موجود ہیں جلد نکلیں گے، میرا بیٹا کہتا ہے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔