Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
May 23, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے وار جاری ہیں۔ دنیا بھر میں قاتل وائرس کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ  63  ہزار 919 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 2059298 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 985 افراد ہلاک ہوئے۔ برطانیہ میں مزید 338، اسپین 52 اور اٹلی میں 156 افراد ہلاک ، جرمنی 11، روس میں مزید 127، برازیل میں 262 افراد چل بسے۔ میکسیکو 424، ایران 66 اور ترکی میں 27 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کینیڈا 114، بیلجیئم 36، نیدرلینڈز 27، بھارت 150 اور سویڈن میں 40 مزید ہلاکتیں ہوئیں۔