کورونا سے ایک روز میں 15 افراد کا انتقال، ایک ہزار 808 نئے کیسز بھی رپورٹ
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی اوسی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ چار فیصد رہی، اسلام آباد میں کورونا کی شرح ساڑھے چھ فیصد سے تجاوز کر گئی۔ ڈیلٹا وائرس رپورٹ ہونے پر مختلف علاقوں میں آج اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
اُن کا کہنا ہے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 3.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 47 ہزار 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
ملک بھر ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 622 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 24 ہزار 204، پنجاب میں 8 ہزار 649، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 780، اسلام آباد میں ایک ہزار 656، گلگت بلتستان میں 604، بلوچستان میں 843 اور آزاد جموں و کمشیر میں 886 کیسز ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 231 مریض وینٹلیرز پر ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں 2 ہزار 433 مریض داخل ہیں۔