کورونا ریلیف فنڈ سے خرچ رقم کا قوم کو مکمل حساب دینگے، وزیر اعظم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کورونا ریلیف فنڈ سے خرچ کی گئی رقم کا قوم کو مکمل حساب دیں گے، فنڈ سے متعلق شفاف نظام لائے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں فنڈ میں عطیہ کرنے والوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فنڈ میں جمع کی گئی رقم کے مقابلہ میں چار گنا زیادہ ضرورت مندوں کو دے گی۔
انہوں نے کہا کہ فنڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔