Saturday, December 3, 2022

کورونا بارے حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہم ہے، وزیراعظم عمران خان

کورونا بارے حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہم ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا، عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں درست اور حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ درست ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کورونا کی روک تھام کے حوالے سے مختلف ممالک میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں، ہمارا مقابلہ محض کورونا سے ہی نہیں بلکہ غربت اور بے روزگاری سے بھی ہے، ہر فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ کورونا کی روک تھام کے حوالے سے مختلف ممالک میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دیدی گئی۔