Monday, February 6, 2023

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، پنجاب پہلے نمبر پر

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، پنجاب پہلے نمبر پر

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں سب سے بڑا صوبہ پنجاب پہلے نمبرپر ،وزیراعظم کو بھجوائی گئی رپورٹ میں مزیدلاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزیوں کے معاملے میں لاہور نمبر ون قرار دیاگیا۔

ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب کورنا ایس او پیز  کی خلاف ورزیوں میں پہلے نمبر پر رہا، وزیراعظم کوبھیجی گئی ڈیلی سچوئشن رپورٹس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں پنجاب کو پہلا نمبر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رپورٹس کےمطابق مزید بریک ڈاؤن کے دوران کورونا ایس اوپیز خلاف ورزیوں میں لاہور ٹاپ پر ہے ، اس کے بعد گوجرانوالہ،سیالکوٹ،فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، گجرات، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اوراٹک کانمبرہے ۔

رپورٹس کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی مختلف وجوہات میں ایک بڑی وجہ پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت بھی ہے ، کورونا فنڈز کے شفاف استعمال پر چیک رکھنے کے لئے بھی رپورٹس بنائی جا رہی ہیں۔