اسلام آباد (92 نیوز) کوروناوائرس نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد کی جان لے لی۔ مرنے والوں کی تعداد 176 ہو گئی۔
24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرین 8418 تک جا پہنچے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں مریضوں کی تعداد 3721 ہو گئی ، سندھ میں 2537 ،خیبرپختونخوا 1235، بلوچستان میں 432 کیسز ، گلگت بلتستان میں 263، اسلام آباد 181 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض ہیں۔ اب تک 1970 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ادھر کوروناوائرس کے چُنگل سے نجات دلانے کے لئے کوشاں مسیحا خود بھی موذی وائرس کا شکار ہونے لگے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب کے دل کے سب سے بڑے اسپتال کے طبی عملے کے مزید نو افراد وائرس کی زد میں آئے تھے۔ پی آئی سی کے پروفیسر، ڈاکٹرز اور نرسز سمیت بارہ افراد میں پہلے ہی کورونا مثبت آچکا ہے ۔
کورونا کے پھیلاؤ کے باعث تمام آپریشنز مؤخر کر دیئے گئے، جناح اور گنگارام اسپتال کے دو اہلکاروں میں بھی کورونا پازیٹو آیا۔