Thursday, September 29, 2022

کورنگی ڈھائی نمبر میں کرنٹ لگنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق

کورنگی ڈھائی نمبر میں کرنٹ لگنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر  میں کرنٹ لگنے سے 14 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا ،اہل علاقہ کے مطابق دکاندار نے غیر قانونی طریقے سے بجلی حاصل کی ہوئی تھی۔

کراچی میں غیر قانونی طریقے سے حاصل کی جانیوالی بجلی نے 14 سالہ لڑکے کی جان لے لی ،کورنگی ڈھائی نمبر کا رہائشی ساحل دوستوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا کہ اچانک بجلی کا تار ٹوٹ کر  گرا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

اہل علاقہ کے مطابق دکاندار نے گھرسے غیرقانونی طریقے سے بجلی حاصل کیا اور ارتھ گیس کے پائپ سے لیا ہوا تھا۔

جاں بحق ہونیوالا ساحل احمد سبزی فروش اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔جبکہ مرحوم کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔