Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کورنگی میں 530 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، دو ملزموں کی ضمانت مسترد

کورنگی میں 530 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، دو ملزموں کی ضمانت مسترد
June 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے کورنگی میں 530 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں دوملزموں کی  ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مستردکردی،ملزموں نے عدالت سے فرار کی کوشش کی تاہم نیب حکام نے دونوں کوگرفتارکرلیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں کورنگی میں 530 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث دو ملزموں امجد اوراسلم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی  ، عدالت نے دونوں ملزموں کی درخواست ضمانت مستردکردی۔ ملزموں نے گرفتاری دینے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی ، ملزم اپنے وکیل خواجہ نوید کی گاڑی میں بیٹھ کر فرارہونے لگے تاہم  نیب حکام نے ملزموں کی  کوشش ناکام بنادی۔ نیب حکام نے وکیل کی گاڑی روک کر ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ نیب حکام کاکہناہےکہ ملزموں نے کو رنگی میں 35 ایکڑ سے زائد زمین غیر قانونی طور پر حاصل کی۔