Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوالالمپور میں رنگارنگ فیشن ویک، خوبرو ماڈلز کی نت نئے ملبوسات میں کیٹ واک

کوالالمپور میں رنگارنگ فیشن ویک، خوبرو ماڈلز کی نت نئے ملبوسات میں کیٹ واک
December 18, 2021 ویب ڈیسک

کوالالمپور (92 نیوز) طویل لاک ڈاؤن کے بعد ملائیشیا میں زندگی کی رونقیں بحال ہونے لگیں، کوالالمپورمیں رنگارنگ فیشن ویک میں معروف برینڈز نے نت نئے ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے، خوبرو ماڈلز نے کیٹ واک سے شائقین کے دل موہ لئے۔

ملائشیا میں فیشن شو کا آغاز اور رنگ و نور شہنائیوں کی گونج رہی، لاک ڈاؤن کے اختتام کا اعلان بن گئی۔

دنیا بھر سے آئے حسن کے جلوے جب سلنگر گالف کلب کوالالمپور اترے تو طویل کورونا لاک ڈاؤن سے اکتائے شہری حسن کی یہ بارات دیکھ کر دنگ رہ گئے، میل اور فیمیل ماڈلز نے بین الاقوامی برینڈز کے دلکش ملبوسات پہن کر ریمپ پرواک کی تو خوب داد ملی۔

فیشن شو کی خاص بات، جسمانی طور پر معذور خصوصی ماڈلز اور چائلڈ اسٹارز کی کیٹ واک تھی۔

ایران، لبنان، یمن، فلپائن، انڈونیشیا اور پاکستان کے ماڈلز کی دلکش پرفارمنس نے بھی ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔