Saturday, July 27, 2024

کوئی کرپٹ سیاستدان ترقی کے منصوبے شروع نہیں کرتا: وزیراعلیٰ پنجاب

کوئی کرپٹ سیاستدان ترقی کے منصوبے شروع نہیں کرتا: وزیراعلیٰ پنجاب
January 31, 2017
ساہیوال(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی کرپٹ سیاستدان ترقی کے منصوبے شروع نہیں کرتا ہمارے مخالفین نے ملکی خزانہ چوری کیا اور قرضے معاف کروا کے سوئس بینکوں میں رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا  اگر ضرورت پڑی تو خود بھی پیش ہو جاﺅں گا۔ تفصیلات کےمطابق قادر آباد میں کول  پاور پلانٹ کیلئے فریٹ ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے روایتی ا نداز میں مخالفین پر تنقید کی کہتے ہیں کرپشن کرنے والے میگا پراجیکٹ شروع نہیں کرتے جون میں کول پاور پلانٹ منصوبے کے مکمل ہونے سے پوری دنیا میں ایک ریکارڈ قائم ہو جائے گا۔ تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین سیاست کرنے کے ساتھ عوام کی بہتری کے لیے بھی کچھ کریں ہمارا مقابلہ کرنا ہے تو ہمارے جیسے منصوبے بھی سامنے لائے جائیں۔  ساہیوال کول پاور پلانٹ جون میں باقاعدہ پیداوار شروع کرے گا جبکہ تجرباتی بنیادوں پر اس کو اپریل میں چلایا جائے گا روزانہ 5 مال گاڑیاں پورٹ قاسم سے کوئلہ لے کر ساہیوال پہنچیں گی جن کے لیے 55 انجن امریکہ سے منگوائے گئے ہیں۔