Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئی ووٹ ادھر ادھر نہیں ہوا !!! عمران خان قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں: وزیر داخلہ چودھری نثار

کوئی ووٹ ادھر ادھر نہیں ہوا !!! عمران خان قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں: وزیر داخلہ چودھری نثار
October 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں دنگا فساد چاہتی ہے۔ نادرا پر ووٹ منتقلی کا الزام سرا سر بے بنیاد ہے۔ محاذ آرائی کی سیاست پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں نواز شریف ایف آئی اے کو اپنا بیان دے چکے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے این اے 122 میں ووٹ ادھر ادھر کرنے پر نادرا کے حوالے سے روایتی تنقید سامنے آئی ہے جبکہ تحقیقات میں پتا چلا کہ نادرا نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔ کسی بھی فرد کا ووٹ بغیر درخواست کے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ووٹنگ کا حلقہ تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دینا پڑتی ہے۔ چودھری نثار نے انکشاف کیا کہ اصغر خان کیس میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ازخود بیان ریکارڈ کرا دیا تاہم چند سابق فوجیوں کے بیان ریکارڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا مسلم لیگ ن کا ادارہ نہیں۔ خدارا اسے سیاست سے الگ رکھا جائے۔ پی ٹی آئی کی قیادت کھل کر شکست تسلیم کرنا سیکھ لے۔ سیاسی قیادت کا مقصد دنگا فساد اور گالم گلوچ نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف میڈیا، قوم اور حکومت کا وقت ضائع کررہی ہے۔ تحریک انصاف پہلے تولے پھر بولے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔