Saturday, February 24, 2024

کوئی طاقت کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی، سراج الحق

کوئی طاقت کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی، سراج الحق
December 22, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کوئی طاقت کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی نے اسلام آباد مارچ کیا۔ لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے قافلے اسلام آباد پہنچے۔ ہر طرف پاکستانی، کشمیری اور جماعت اسلامی کے پرچموں کی بہار آ گئی۔ جلسہ گاہ قاتل مودی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پاکستانی قوم کو مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں۔ پاکستانی قوم نے مایوسی کے دور میں امید کی شمع روشن کی ہے۔ ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ اس مارچ میں شرکت کرکے کشمیریوں کو بھی پیغام دیا اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو بھی پیغام دیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا انتہا پسند بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا آئین ختم کر دیا۔ کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں 5 لاکھ نوجوانوں کو کھو دیا۔ کشمیریوں کے لبوں پر ایک ہی نعرہ ہے، پاکستان ہمارا ہے۔ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے۔ آج لاکھوں کی تعداد میں ہم مجبور کشمیریوں کی حمایت میں اسلام آباد میں کھڑے ہیں۔ کشمیری عوام تمام انسانی حقوق سے محروم کیے گئے۔ آج میں یاسین ملک، میر واعظ سمیت تمام حریت رہنماؤں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب تمہارا کوئی بھی فرزند شہید ہوتا ہے تو پھر بھی تمہارا یہی نعرہ ہوتا ہے کہ پاکستان ہمارا ہے۔ میں آج آپ کو پھر بتانا چاہتا ہوں کہ کشمیریوں پاکستان تمہارا ہے اور ہم بھی تمہارے ہیں اور تم ہمارے ہو۔  طاقت ، کشمیریوں ، جدا ، سراج الحق ، اظہار یکجہتی دوسری طرف صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا مقبوضہ کشمیر پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، دہشت گرد بھارت ہے اور وہ الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، کیا ہم صرف عالمی ایوانوں کے دروازے ہی کھٹکھٹاتے رہیں گے، سیاسی و سفارتی محاذ بھی اہم ہے لیکن عسکری تیاری بھی کرنا ہو گی۔