Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئی سیاست دان جتنا فارغ ہو سکتا ہے ، نواز شریف اور زرداری اتنا فارغ ہو چکے ، فواد چودھری

کوئی سیاست دان جتنا فارغ ہو سکتا ہے ، نواز شریف اور زرداری اتنا فارغ ہو چکے ، فواد چودھری
January 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کوئی سیاست دان جتنا فارغ ہو سکتا ہے ، نواز شریف اور زرداری اتنا فارغ ہو چکے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا نواز شریف اور زرداری نے جتنی سیاست کرنی تھی کر لی۔ اب فارغ ہیں۔ ان دونوں کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔ فواد چودھری نے کہا زرداری صاحب سے سوال گندم کا کریں ، جواب چنا ملتا ہے۔ کرپشن پر سوال کیا جائے تو کہتے ہیں 18 ہویں ترمیم نہیں بدلنے دینگے۔ پیسے سندھ سے جا رہے تھے، فلیٹ بیرون ملک نکل رہے تھے۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا معیشت کی حالت اس وقت سے بہتر ہے جب ہم نے حکومت حاصل کی۔ عمران خان نے 6 ماہ میں خارجہ پالیسی کی نوعیت ہی بدل دی۔