Wednesday, September 28, 2022

کوئی رکاوٹ ہمارا راستہ نہیں روک سکتی،پیپلزپارٹی عوام دوست منشور لے آئی ، بلاول بھٹو

کوئی رکاوٹ ہمارا راستہ نہیں روک سکتی،پیپلزپارٹی عوام دوست منشور لے آئی ، بلاول بھٹو
ملتان ( 92نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی بھی رکاوٹ ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، پیپلز پارٹی عوام دوست منشور لے آئی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل پر بات کی، عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے نکلا ہوں۔ الیکشن 2018  کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ریلی کے ہمراہ طوفانی دورے جاری  ہیں ، جگہ جگہ پڑا ؤ  کیا جا رہا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پہلے بہاولپور بائی پاس پہنچی  جہاں جیالے کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا  ،  نوجوان لیڈر نے بھی پرجوش خطاب سے کارکنوں کا لہو گرمایا  اور لگے ہاتھوں ایک تیر سے دو شکار کرتے ہوئے ن لیگ کو بھی نشانے پر رکھا اور عمران خان کو بھی نہ بخشا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ہم گلگت بلتستان  اور فاٹا  کو شناخت دے سکتے ہیں تو جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنا سکتے ہیں ، ملتان انتظامیہ ہمیں نہیں روک سکتی ، ہم پیپلزپارٹی والے ہیں جنہیں لیاری میں پتھراؤ نہ روک سکا ، ملتان والے تیر کو ووٹ دیں ، ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔