Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئی بھی آپریشن سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا : چودھری نثار

کوئی بھی آپریشن سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا : چودھری نثار
August 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ کوئی بھی آپریشن سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا ہے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی قیادت کو ملٹری آپریشن پر اعتماد میں لیا تھا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالات اتنے خراب تھے کہ  جی ایچ کیو میں حملہ ہوا اور چھتیس گھنٹے جاری رہا ،اسلام آباد میں دن دیہاڑے دہست گردی کے حملے ہوتے تھے ، پاکستان نیوی کو نشانہ بنایا گیا ، فوج نےملٹری آپریشن مسلط نہیں کیاتھا،ملٹری آپریشن سےپہلے3اہم اجلاس ہوئےتھے،اصولی طورپرملٹری آپریشن کافیصلہ مئی میں ہوگیاتھا،آرمی چیف سےموبلائزیشن کا پوچھا گیا توانہوں نے2ماہ کا کہا، آرمی چیف نےکہاکہ موبلائزیشن جلدی بھی کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کوئی آپریشن سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا،تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی قیادت کوملٹری آپریشن پراعتمادمیں لیاگیاتھا ۔ چودھری نثار نے  محمود خان اچکزئی کےگزشتہ روزکےبیان کی مذمت  کی ۔ انہوں نے کہا کہ کل جوآوازیہاں سےاٹھی وہ کسی غیرملکی پارلیمنٹ سےآتی توبھی افسوسناک تھی ،ایسے الفاظ استعمال ہوئے جو ایجنسیز کے لیے تضحیک آمیز ہیں،پارلیمنٹ سے کوئی ایسی آواز نہیں آنی چاہیے جس سے سکیورٹی اداروں کا مورال کم ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کاش محمود اچکزئی کی آواز "را" اور "این ڈی ایس" کے خلاف بھی اٹھتی ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس پرآصف زرداری نے حمایت کی توزندگی میں پہلی بار آصف زرداری  کی تعریف کی،آصف زرداری کی تعریف کے ریمارکس پرآوازآئی’’ماشااللہ‘‘۔۔وزیرداخلہ نےہنستےہوئےکہااسےآخری تعریف سمجھاجائے۔