Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ : 2 دہشت گرد گرفتار، ملزموں نے بی این پی کے جنرل سیکرٹری کے قتل سمیت 45وارداتوں کا اعتراف کر لیا: صوبائی وزیرداخلہ

کوئٹہ : 2 دہشت گرد گرفتار، ملزموں نے بی این پی کے جنرل سیکرٹری کے قتل سمیت 45وارداتوں کا اعتراف کر لیا: صوبائی وزیرداخلہ
September 1, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں صحافیوں، ڈاکٹروں سمیت کئی افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ دونوں دہشت گردوں نے شہر میں ہونے والے تیس سے زائد بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سراپا احتجاج صحافیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ 28 اگست 2014ءکو قتل ہونے والے ارشاد مستوئی سمیت تین صحافیوں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ نیوز کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ان دونوں ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم شفقت نے اعتراف کیا کہ ارشاد مستوئی کو ان کے ساتھیوں سمیت دفتر میں قتل کیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملزمان کا مقصد عالمی برادری کی ہمدردیاں حاصل کرنا تھا تاکہ سکیورٹی اداروں کو بدنام کیا جاسکے۔ ملزمان نے بی این پی مینگل کے رہنما حبیب جالب کے قتل، شہر میں ہونے والی ڈاکٹر، سیٹلرز، نائی، پولیس اور وکلاءکی ٹارگٹ کلنگ سمیت بم دھماکوں اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔ ملزمان سے سکیورٹی اداروں کی مزید تفتیش جاری ہے۔