Monday, November 28, 2022

کوئٹہ: 147مسافر لیکر جانےوالے جہاز کا ٹائر پھٹ گیا، رن وے بند ،فضائی آپریشن معطل

کوئٹہ: 147مسافر لیکر جانےوالے جہاز کا ٹائر پھٹ گیا، رن وے بند ،فضائی آپریشن معطل
کوئٹہ (92نیوز) اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی نجی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی پرواز ایل ایل 151 اسلام اباد سے کوئٹہ پہنچی تو کوئٹہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اچانک طیارے کا ٹائر پھٹ گیا جس سے طیارہ نیچے گرتے گرتے بچا۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت کنٹرول کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے میں 147 مسافر سوار تھے۔ طیارے کو رن وے سے ہٹانے کےلئے امدادی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ کوئٹہ ائیر پورٹ کو اس دوران بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث دیگر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہو ئی ہے۔