Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ: ہزار گنجی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ: ہزار گنجی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی
January 31, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ کے قریب ہزار گنجی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ ہزار گنجی میں حساس اداروں کی رپورٹ پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرینڈ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔