Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ : گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ،2 بچوں سمیت چار افراد زخمی

کوئٹہ : گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ،2 بچوں سمیت چار افراد زخمی
December 18, 2016

 کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کےسمنگلی روڈ پرگیس کےاخراج کےباعث آگ لگنے سے 2بچوں سمیت4 افرادجھلس کرزخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی مشکلات ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث اوربھی بڑھ گئیں

تفصیلات کےمطابق گیس لیکج کے باعث آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا کوئٹہ کےعلاقے سمنگلی روڈ کلی شادی خان میں جہاں صبح سویرے گیس ہیٹر جلانے پر کمرے میں موجود گیس سے دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گھر میں موجود دو بچوں سمیت چار افراد بری طرح جھلس گئے ۔ زخمیوں کو فوری طورپر بولان  میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کیا گیا لیکن یہاں زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے والے ڈاکٹرزغائب تھے۔

میڈیا جب ان تڑپتے مریضوں کی پکار بنا تو ہسپتال انتظامیہ نے انہیں بھی سچ سے پردہ ہٹانے پر زدوکوب کیا۔

مریضوں کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولیات کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکمران سب سے پہلے ان مسیحاﺅں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا پابند بنائیں تاکہ غریب عوام کا بروقت علاج ممکن ہو سکے ۔